تمہید:-
لائبریری کا بنیادی مقصد تعلیم،معلومات ہے - اور کسی فرد یا گروہ کی علمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ میں وسائل اور خدمات کی فراہمی ہے- اور یہ خدمات برادری نسل مذہب جنسی مسلک کی عمر سے قطع نظر ہے-
نفس مضمون:-
ایک کمرہ یا عمارت جس میں کتابیں، رسالے، اخبارات، مخطوطات، نقشہ دستاویزات، آڈیو بکس، اور کیسٹس وغیرہ کا مجموعہ موجود ہو- جس میں پڑھا یا اس سے ادھار لیا جا سکے - اسی کا نام لائبریری اور کتب خانہ ہے-
 لائبریری کی چار بڑی قسمیں ہیں-
   ۱۔تعلیمی لائبریریاں ( library Academic). یہ کالج مدارس اور جامعات کی خدمت کرتی ہیں-
۲۔  (PUBLIC LIBRARY)عوامی لائبریری جس شہر یا قصبہ میں ہوتی ہے وہاں کے باشندوں کو فائدہ پہنچاتی ہے-
۳۔ اسکول لائبریری یہ U.K.G. سے XII تک کے طلبہ کو ان کے حیثیت کے مطابق کتب فراہم کرتی ہیں-
۴۔ خصوصی لائبریری ان کے وسائل خصوصی ماحول میں جیسے اسپتال ، فوج، عجائب گھر، نجی کاروبار اور حکومت وغیرہ میں فائدہ دیتے ہیں-
لائبریری کے پانچ بہت بہت مشہور وصول ہے جو 1931 میں  "S.R.RANGATHAN" نے تجویز کیے تھے اور ان کے اندر بہت سے مضمرات بھی ہیں
۱۔ کتاب استعمال کے لیے ہیں
۲۔ ہر قاری اس کی کتاب
۳۔ ہر کتاب اس کا قاری
۴۔ پڑھنے والے کا وقت بچائیں
۵۔ لائبریری ایک بڑھتی ہوئی حیاتیات میں سے ہے 
اب جس قسم کی لائبریری ہوگی اسی سے متعلق اس میں کتابیں پائی جائیں گی
اگر اسکول لائبریری ہے تو ہر درجہ کے بچوں کے لئے ان کے حیثیت اور مضمون کے مطابق کتابیں ہوگی
اگر اکیڈمیک لائبریری ہے تو اس اکیڈمی (جامعہ) میں جو (SUBJECT) پڑھائے جاتے ہیں ان کے متعلق دنیا کی تقریبا تمام کتاب ملتی ہیں ہیں جیسا ہم نے اپنے جامعہ میں دیکھا  "الحمد لله "-
اگر خصوصی یا پرسنل لائبریری ہے تو اگر کسی کمپنی کی لائبریری ہے تو اپنے  MANAGEMENT کے متعلق کتابیں رکھتی  ہیں- اگر کسی خاص شخص کی ہے تو وہ اپنے پسندیدہ موضوعات کی کتابیں جمع کرے گا مثلا کسی فقیہ، محدث اور مفسر کی لائبریری۔
کتب خانے کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں-
۱۔ کتابوں کا مفت حصول
۲۔ ہر قسم کی کتابوں کی دستیابی- ایک ہی چھت کے نیچے ہزاروں سال پرانی زندگی مل سکتی ہے
۳۔ مطالعہ کے لیے نظم و ضبط کا علاقہ جو کمرے اور گھر میں نہیں ہوتا ہے ہم یہاں سکونیت محسوس کرتے ہیں
۴۔ اگر DIGITAL کتب خانے ہو تو CARD HOLDERS کو مفت WI FI  فراہم کرتی ہے۔
۵۔DIGITAL LIBRARY صرف کاغذی کتابوں اور مفت WI FI کے علاوہ وہ مفت سی ڈی، ایڈیو کتب  اور LEX NEXUS جیسی خدمات دیتی ہے جسے آپ اپنے GADGETS پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں LEX NEXUS یہ صرف DIGITAL LIBRARY نے اپنے computers میں انسٹال کر رکھا ہے جس پر علاوہ لائبریرین اور صارفین کے کسی کی رسائی نہیں-
۶۔DIGITAL LIBRARY اب مختلف کلاسز اور لیکچرز بھی فراہم کرتی ہے

۷۔ لائبریری سے لگاؤ اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرتی ہے
۸۔ لائبریری روح کو تقویت بھی بخشتی ہے
۹۔ لائبریرین لائبریری کے تجربے میں اور بھی بہت کچھ شامل کرتے ہیں لائبریرین کے کندھوں پر لائبریری چلائی جاتی ہے
اختتامیہ:-
لائبریری میں مطالعہ کا جو مزہ ہے  مطالعہ کندہ ہیں جانتے ہیں- اس کی اہمیت کو جانتے ہیں لہذا ہمیں ان کی اہمیت کو دیکھ کر خود اس اہمیت کا حامل بننا چاہیے-
افسوس کی بات ہے ہے 2016 کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں زیادہ مطالعہ کرنے والوں میں CHINA اور THAILAND کے لوگ ہیں در حالیکہ چائنا  میں ( تقریبا 92%) اور تھائی لینڈ میں تقریبا(95 %)Buddhists ہیں 
جو مغربی تہذیب اختیار کرتے کرتے مغربی مذہب  یہودیت و عیسائیت بھی اختیار کرنے لگے ہیں-
 اللہ ہمیں علم دین و دنیا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ نبی الامین 
محمد صغیر رضوی 
رول نمبر 46
سکونت گونڈہ

0 تبصرے