_نفرتوں کو چھوڑیے سب سے محبت کیجیے_
بے وجہ اغلاط پر __ نہ یوں وکالت کیجئے
جو نصیحت کر رہا ہوں وہ سماعت کیجئے
سوچ منفی ہو تو ملتی ہیں فقط ناکامیاں
کامیابی چاہیئے___ توسوچ مثبت کیجئیے
درس ہم کو دے رہا ہے برسوں سے اسلام یہیہ
نفرتوں کو چھوڑیئے سب سے محبت کیجئے
گر جو چاہو قبر میں ظلمت چھٹے، ہو روشنی
تب درودِ پاک کی________ آقاپہ کثرت کیجئے
یونہی بغض و کینہ لے کے مت کھڑے ہوجائیے
پہلے دل کو صاف کیجیے پھر عبادت کیجئے
تم ہی دل کے قرب میں ہو، تم ہی دل کو توڑ دو
مت خدا کے واسطے_____ ایسی جنایت کیجیے
آپکا کوئی نہیں ہے اس زمانہ میں عظیم
آپ اب اس بے وفا دنیا سے ہجرت کیجئے
عظیم نوری عظیم، شیش گڑھ، بریلی شریف، یو پی۔
9012663385
0 تبصرے
شکریہ ہم تک پہنچ نے کے لیے