نتیجہ فکر نظام احمد قادری مصباحی

دامن میں لیئےاپنے جو ہر اک گل تر ہے
یہ شبنم لطف شہ والا کا اثر ہے

وہ اور جو دیکھتے ہیں حسن زمانہ
تصویر مدینہ پہ ابھی میری نظر

اے شاہ امم آپ کی آمد کے بدولت
صد رشک جناں آمنہ خاتون کا گھر ہے

جھکتی ہے جھاں عرش نشینوں کی جبینیں
یہ کس کا ہے در احمد مختار کا در ہے

بھیجا تھا جو صدیاں ھوئی فاروق نے لکھہ کر
اس خط کا ابھی نیل کے دھاروں پہ اثر ہے

سن سن کے جسے آج بھی لرزہ ھیں شیاطین
وہ نام عمر نام عمر نام عمر ہے   

نعت شہ کونین جولکھتا نظامی
اللہ کےمحبوب کی الفت کا اثر ہے
نتیجہ فکر نظام احمد قادری مصباحی استاد جامعہ رضویہ گلشن برکات کدورہ جالون یوپی ومقیم حال نظامی منزل  مقام بدلباغ پوسٹ لھرا بازار برجمن گنج ضلع مھراج گنج یوپی انڈیا موبائل نمبر ۷۸۶۰۲۹۹۷۳۴

0 تبصرے