عزیزملت سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ کے داماد کے انتقال پر تعزیتی نششت
عزیز ملت حضرت علامہ عبدالحفیظ مصباحی سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ کے داماد کے انتقال پر جامعہ اشرفیہ میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں حضرت عزیزملت کے دوسرے داماد عالی جناب محمد فاروق صاحب کے صاحب زادے محمد ناظم عزیزی کی رحلت پر قرآن خوانی و دعا خوانی کی گئی ۔ واضح ہو کہ مؤرخہ 6 جولائی 2020 بروز دوشنبہ 9:30
بجے رات میں بھوجپور میں مرحوم نے آخری سانس لی ۔
نماز جنازہ کل بھوجپور کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کے انتقال سے جملہ مصباحی برادران وعزيز ی براداران ومحبین، متوسلین مریدین میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ۔دعائیہ تقریب میں سراج الفقہا مفتی محمد نظام الدین رضوی صدرالمدرسین و صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جامعہ فاروقیہ بھوج پور کے صدر جناب محمد فاروق صاحب کے صاحب زادے تھے۔مرحوم کے دادا نے ہی اپنے بیٹے کے نام سے منسوب بھوج پور ضلع مرادآباد میں ایک ادارہ جامعہ فاروقیہ قائم فرمایا تھا۔جس میں دینی تعلیم و تربیت کا سلسلہ آج تک قائم ہے ۔اور یہ ادارہ اپنے علاقے میں دین و سنیت کی گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے ۔نشست کا اختتام شیخ الجامعہ مفتی محمد نظام الدین رضوی کی دعاؤں پر ہوا ۔اس موقع پر جامعہ اشرفیہ کے اساتذہ موجود رہے ۔اجلاس میں مفتی نسیم احمد مصباحی ، مولانا ناظم علی مصباحی ،مولانا غلام نبی مصباحی ،مولانا ساجد علی مصباحی، مولانا محمود علی مشاہدی ،مولانا حسیب اختر مصباحی،مولانا ہارون مصباحی مولانا ناصر حسین مصباحی ،مولانا قاری محمد رضا مصباحی،مولانا جنید مصباحی، مولانا توفیق احسن برکاتی، مولانا رفیع القدر مصباحی، مولانا اشرف مصباحی، مولانا اظہار النبی مصباحی، مولانا شہروز مصباحی، مولانا محمد سعید مصباحی،مولانا ذی شان یوسف مصباحی ،مولانا آصف مصباحی، مولانا ذی شان مصباحی، مولانا اسلم مصباحی ،کاتب محمد تنویر ،مولانا امیر الدین مصباحی، مولانا احمد رضا مصباحی، مولانا اعظم مصباحی، مولانا فضل الرحمن برکاتی خصوصیت کے ساتھ شریک رہے۔اجلاس کے بعد جامعہ کی تعلیمی سرگرمی اور تمام کارروائی موقوف کردی گئی ۔
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے محترم جناب محمد ناظم صاحب کی مغفرت فرمائے اور لواحقین وپسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائے بالخصوص حضور عزیز ملت صاحب قبلہ کو صبر وتحمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
0 تبصرے
شکریہ ہم تک پہنچ نے کے لیے