مدیر مسئول ماہنامہ ارشدیہ ممبئی
✍🏻ازمحمدعارف رضانعیمی ارشدی مرادآبادی 
تاریخ اسلام میں ایسے بےشمار واقعات موجود ہیں کہ کفار و مشرکین نے مذہب اسلام کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کی، 
کہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی محبت کو مسلمانوں کے دل و دماغ سے مٹادیاجاۓ، 
واقعی ہمارے بزرگانِ دین نے ہر دور میں اسلام کے خلاف اٹھنے والے فتنوں کو دبانے کیلئے باطل طاقتوں کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا ہے ،اپنی پوری زندگی حق کو بلند کرنے، اور گمراہیت کا خاتمہ کرنے میں وقف کی ہے - صرف اسلئے کہ مسلمان اسلامی زندگی کی حقیقت کو جان لیں اور دشمن اسلام اور ایمان کے لٹیروں سے اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں مگر آج اسی دین پر حملہ کیا جارہا ہے - کلمہ نماز اور تبلیغ اسلام کی آڑ میں بھولے بھالے مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ، نبیوں اور ولیوں کی عقیدت دلوں سے ختم کی جارہی ہے ، جنھوں نے نبی کریم صلیﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے ؛ وہ لوگ کلمہ اور نماز کی دعوت دے رہے ہیں - انکا اصل مقصد لوگوں کو قریب کرکے آہستہ آہستہ انکے عقیدہ و ایمان کو بدلنا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے بھائیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ؛ انھیں اپنی طاقت اور دولت کے بل بوتے پر بد عقیدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم لوگ خاموش تماشائی بنے رہیں ؟ کیا ہم لوگ اتنے بے بس ہیں ؟ کیا ہم لوگ اتنے کمزور ہیں ؟ہرگز ہرگز نہیں، 
ہماری سنی تنظیمیں اور علماء کرام و مفتیان عظام اور قوم کے مسلم نوجوان جاگ جائیں اور گمراہی کے طوفان کو روکنے کے لئے اپنا فرض نبھائیں تاکہ کل  بروز قیامت ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے ، 
قرآن مجید میں ﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ولینصرن ﷲ من ینصرہ . (ترجمہ) اور بیشک ﷲ ضرور مدد فرمائیگا اس کی جو اسکے دین کی مدد کریگا - 

نوٹ : اگر ﷲ تعالیٰ نے آپ کو علم دین سے نوازا ہے تو لوگوں کی اصلاح کریں اپنا قیمتی وقت نکال کر کتابوں کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں دین اسلام کی خدمت کریں اور ﷲ تعالیٰ اور اسکے پیارے محبوب صلیﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اولیاءﷲ  کی شان میں گستاخیاں کرنے والوں کے مشن کو نا کام بنا دیں - یقیناً کل قیامت کے روز آپ کو اسکا بہت بڑا اجر ملے گا - 
✍🏻 طالب دعا فقیر قادری محمد عارف رضا نعیمی ارشدی مرادآبادی - مقام موبتیا ڈھکیا نگر پنچایت - مقیم حال چکنگلور کرناٹکا انڈیا -
بانی ہمدرد مسلم نعیمی کمیٹی مرادآباد •
📲 8191927658
     

0 تبصرے