تنہا کھانا: طب ماہرین کے نزدیک کیسا ہے؟
اسلامی تعلیمات تو یہی ہیں کہ گھر کے تمام افراد ایک ساتھ ایک دستر خوان پر بیٹھ کر کھانا کھائیں؛ کیونکہ ایسا کرنے سے کھانے میں برکت بھی ہوتی ہے؛ افراد خانہ میں محبت بھی بڑھتی ہے؛ اور سب سے بڑھ کر ﷲ کی رحمت بھی شامل ہوتی ہے - اب جدید سائنس نے بھی یہ مان لیا ہے کہ تنہا کھانا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے - ایک طبی جائرے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنہا کھانے سے میٹا بولک سنڈروم؛؛ میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے - اس عارضے میں ہائی بلڈ پریشر اور خون میں کو لیسٹرول کی زیادتی کی شکایت ہوتی ہے - ریسر چرز نے خواتین اور مردوں میں تنہائی اور صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لینے کی کوشش کی تھی اور یہ دیکھا تھا کہ تنہائی کی وجہ سے مرد کو صحت کے زیادہ مسائل پیش آسکتے ہیں - وہ مرد حضرات جو تنہا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ان میں مٹاپے کا خطرہ 45 فیصد زیادہ ہوتا ہے؛ تاہم اور خواتین میں بھی فربہی کا تقریبا اتناہی تناسب دیکھا گیا ہے - ماہرین نے جائزے کی ضرورت یوں محسوس کی تھی کہ پوری دنیا میں تنہا پسند لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے - جو لوگ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں وہ کھانے پینے کے معاملے میں غیر صحت بخش اشیائے خور دو نوش کا انتخاب کرسکتے ہیں - جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع ڈانگ گگ یونیورسٹی السان ہاسپٹل کے ریسر چز نے 7725 بالغ افراد کا جئزہ لیا تھا جو اکثر و بیشتر تنہا کھاتے تھے اور ان کی اس عادت کا موازنہ ان کی صحت کے ساتھ کیا گیا تھا - بتایا گیا ہے کہ وہ مرد حضرات جو اکیلے کھانا پسند کرتے ہیں ان میں مٹا پے کے خطرے کا امکان 45/ فیصد زیادہ ہوتا ہے اور میٹا بولک سنڈروم میں مبتلا ہونے کا 64/ فیصد زیادہ امکان ہے - یہ نتائج اس وقت حاصل کیے گئے جب ریسر چرز نے طرز زندگی کے دیگر عوامل مثلا سگریٹ نوشی؛ الکحل کا استعمال؛ عمر اور ہفتہ واری کام کے معمومات کو ایڈ جسٹ کر لیا تھا - جائزے میں شریک ان خواتین میں میٹا بولک سنڈروم کا امکان 29/ فیصد زیادہ تھا جو روزانہ دن میں دوبارہ اس سے زیادہ تنہا کھانا کھایا کرتی تھیں؛ یہ فیصد شرح اس وقت کم ہوگئی جب ریسرچرز نے لائف اسٹائل سے متعلق عوامل کو ایڈ جسٹ کیا - اس سے پہلے کے جائزوں میں دیکھا جا چکا ہے کہ تنہائی کے شکار افراد میں اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے-
✍🏻فقیر قادری محمد عارف رضا نعیمی ارشدی مقام موبتیہ ڈھکیہ ڈلاری ضلع مرادآباد مقیم حال چکمگلور کرناٹکا انڈیا بانی و سرپرست ہمدرد مسلم نعیمی کمیٹی مرادآباد
*📲 8191927658*
0 تبصرے
شکریہ ہم تک پہنچ نے کے لیے